Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ٹونی بلیئر ناپسندیدہ اور منفی شخصیت ہیں، فلسطین سے نہ جوڑا جائے، حماس

دوحہ : حماس نے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو فلسطینی معاملات میں ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کسی بھی باضابطہ تجویز سے انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔
حماس کے سینئر سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے ٹیلگرام پر ایک بیان میں کہا کہ ٹونی بلیئر فلسطینی عوام کے لیے ایک منفی شخصیت ہیں۔ بلیئر کے ساتھ کسی بھی منصوبے کو جوڑنا فلسطینی عوام کے لیے نحوست کی علامت ہے۔ حسام بدران نے کہا کہ ٹونی بلیئر کا ماضی خاص طور پر 2003 سے 2011 تک عراق جنگ میں ان کا کردار انہیں بین الاقوامی عدالتوں کے سامنے لانے کے قابل ہے۔ حسام بدران نے ٹونی بلیئر کو شیطان کا بھائی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے فلسطینی، عرب یا مسلمانوں کے لیے کوئی مثبت کام نہیں کیا۔ بدران نے زور دیا کہ غزہ یا مغربی کنارے میں فلسطینی امور کا انتظام داخلی معاملہ ہے جو قومی اتفاق رائے سے طے ہونا چاہیے کسی بین الاقوامی یا علاقائی فریق کے ذریعے نہیں۔ حسام بدران نے کہا کہ جنگ بندی کی مبینہ تجاویز ابھی تک صرف میڈیا کے ذریعے گردش میں ہیں اور کوئی باضابطہ پیشکش نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular