Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

منصفانہ بین الاقوامی نظام کی تشکیل کیلئے ڈالر کے تسلط کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس کی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اقتصادی شعبوں میں شنگھائی تنظیم کے اراکین کا تعاون دنیا کی اقوام کے سامنے ایک منصفانہ علاقائی نظام کا واضح نمونہ رکھ سکتا ہے۔ گذشتہ دہائیوں کے تجربے سے یہ بات پوری طرح عیاں ہے کہ مغرب کی عسکریت پسندی کے ساتھ ساتھ ڈالر کے غلبے نے مغرب کے استبدادی نظام کو بیناد فراہم کی ہے۔ اسی لیے ایک منصفانہ بین الاقوامی نظام کی تشکیل کے لئے خطے کے باہمی داخلی معامالات میں تسلط کے اس ہتھیار کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی صدر نے کہاکہ اتحاد اور صلح کے لیے رکن ممالک کی سب سے بڑی صلاحیت ان کی تہذیبی صلاحیت ہے اور آج جب یہ قدیم براعظم پھر سے انگڑائی لے چکا ہے تو اسے اخلاقیات، روحانیت، انصاف، عقلیت اور انسانی وقار کے احترام کی تہذیب کا نمونہ بن جانا چاہئے۔
شنگھائی تعاون تنظیم، تہذیبوں کے اس عظیم خاندان کی علامت کے طور پر اب ایک ایسی پوزیشن میں کھڑی ہے جو علاقائی ہم آہنگی اور سلامتی کی تعمیر میں تعاون کے نئے افق قائم کر سکتی ہے۔ صدر رئیسی نے تاکید کی کہ قوموں کی اقدار اور مقدسات کا احترام ایک وحدت بخش اصول ہے اور اقدار کی کسی قسم کی توہین بالخصوص بعض یورپی ممالک کی طرف سے قرآن کریم کی توہین ان کے اخلاقی گراوٹ کو ظاہر کرتی ہے اور نفرت اور نا امنی کے پھیلاؤ کا سبب بنتی ہے، لہذا مہذب قوموں کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس غیر مہذب روئے کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular