
بغداد : عراق میں سیاسی تصادم کے خطرات بڑھنے لگے ہیں ۔ دارالحکومت بغداد میں صدر گروپ اور کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں نے الگ الگ مظاہرے کئے اور اپنے مطالبات پر زور دیا۔ صدر گروپ کے حامیوں نے الخضرا میں پارلیمنٹ کے پاس مظاہرہ کیا ، دوسرا مظاہرہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں نے الخضراء علاقے سے باہر کیا جبکہ تیسرا مظاہرہ سول ڈیموکریٹک الائنس کے حامیوں نے فردوس علاقے میں کیا ۔صدر دھڑے کے حامی دو ہفتوں سے پارلیمنٹ کی عمارت کے پاس دھرنے پر بیٹھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کئے جانے کے ان کے مطالبے کو تسلیم کئے جانے تک احتجاج جاری رہے گا ۔کوآرڈینیشن فریم ورک صدر دھڑے سے ہٹ کر حکومت کی تشکیل کی خواہاں ہے۔


































