Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

خودمختاری کو لاحق خطرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عرب لیگ

جدہ : عرب لیگ کی وزرائے خارجہ کونسل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عرب ممالک کی خودمختاری اور سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
قاہرہ میں اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کونسل نے واضح کیا کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بغیر خطے میں پائیدار امن و استحکام ممکن نہیں۔ عرب لیگ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ اعلامیہ میں دو ریاستی حل۔ دو ہزار دو کے عرب امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کو خطے کے لیے انتہائی ضروری قرار دیا گیا۔ کونسل نے غیرقانونی بستیوں کی تعمیر ، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ، آبادیاتی ڈھانچے میں تبدیلی کو عالمی قوانین اور انسانی ضوابط کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ کونسل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ فلسطینی عوام کے حق میں عملی اقدامات اور اسرائیل کو جارحانہ پالیسیوں سے باز رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular