
راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج اور حساس اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے، آسمان کا تھوکا ان کے منہ پر آئے گا، شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان بڑے حساس پیچیدہ وقت سے گزر رہا ہے ہمارا سیاست دان مغرب کی طرف دیکھ رہا ہے جبکہ سیاست مشرق کی طلوع ہورہی ہے، یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے، خدانخواستہ افغانستان میں کوئی بحران پیدا ہوا ہم تو بھی متاثر ہوں گے، شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں وہ سیاستدان نہیں جو کہوں مہنگائی نہیں ہے، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پائیں گے، اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنیوالے منہ کے بل گریں گے، الیکشن کے قریب ن لیگ کی نئی صف بندی ہوگی، ن لیگ کو 2 کے بجائے 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں، ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کھلا ہے ، چمن بارڈر پر کچھ مسئلہ ہے، اسے بھی ٹھیک کریں گے۔


































