
کراچی : مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے منعقد سالانہ شہید راہ مقاومت کانفرنس و دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھاکہ یورپی ممالک جمہوریت کا جھوٹا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں۔ غزہ کی عوام اگر اسرائیل کو تسلیم کرلیتی تو خطے میں پھر پاکستان بھی نہ ہوتا۔ اسرائیل کی حمایت کرنے والے جلد شکست سے دوچار ہوں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملک میں احتجاج کرنا جرم بن گیا امن وامان خواب بنتا جارہا ہے۔ ریاستی بدسلوکی سے صوبوں میں انتشار پھیل رہا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے منعقدہ شہداء راہ مقاومت کانفرنس و دعوت افطار میں مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے قائد مجلس وحدت مسلمین و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے ان کی عالم اسلام کی توقیر اور بالخصوص وطن عزیز کی سلامتی کی سوچ کو سراہا۔


































