
واشنگٹن : کینیڈا، پولینڈ اور قطر سمیت 13 ممالک افغانوں کو عارضی پناہ دینے پر رضامند ہوگئے، یہ دعویٰ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ امریکی کلیئرنس حاصل نہ کرنیوالے افغانوں کا13ممالک میں عارضی قیام ہوگا، جبکہ 12ممالک نے افغانستان چھوڑنے والوں کیلئے بطور ٹرانزٹ پوائنٹس کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، عارضی میزبانی میں شامل ممالک میں البانیا، کینیڈا، کولمبیا، کوسٹاریکا، چلی، کوسوو، شمالی مقدونیہ، میکسیکو، پولینڈ، قطر، روانڈا، یوکرین، یوگنڈا شامل ہیں، ٹرانزٹ ممالک میں بحرین، عرب امارات، قطر، ترکی، برطانیہ، ڈنمارک، جرمنی، اٹلی، قازقستان کویت، تاجکستان، ازبکستان شامل ہیں۔


































