Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

صیہونی حکومت غزہ میں انسان دوستانہ امداد نہیں پہنچنے دے رہی، اقوام متحدہ

جنیوا : اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے خوراک مائیکل فخری نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔ مائیکل فخری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نہ صرف یہ کہ غزہ میں انسان دوستانہ امداد نہیں پہنچنے دے رہی ہے بلکہ وہاں کی زمین اور خوراک کے ذرائع کو بھی نابود کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگوں کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہيں ملتی کہ کوئی قوم اتنی تیزی کے ساتھ قحط اور بھوک مری سے دوچار ہوئی ہو۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو غزہ پر قابض کی حیثیت سے اس بات کی ضمانت دینی چاہئے کہ انسان دوستانہ امداد رسانی میں کوئی رکاوٹ نہیں پیدا ہوگی۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا کہ ہم غزہ میں امداد رسانی کے حوالے سے اسرائیلی حکام سے مستقل طور پر رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular