Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کا جبالیہ کیمپ پر امریکی بموں سے حملہ، درجنوں شہید و زخمی، مجموعی تعداد 8 ہزار 500 سے تجاوز

غزہ: صیہونی فوج کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 50 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے جبالیہ کیمپ کے پرہجوم علاقے کی دو بڑی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ انتہائی طاقتور امریکی بموں نے پورے پناہ گزین کیمپ کو صفحہ ہستی سے مٹادیا۔ درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ امدادی کارکنوں اور مقامی افراد نے ابتدائی طور پر پچاس سے زائد لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جبکہ خواتین اور بچوں سمیت کئی زخمیوں کو بھی اسپتال پہنچایا۔ اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں حماس کے سینٹرل جبالیہ بٹالین کے کمانڈر ابراہیم بیاری کو فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اُدھر صیہونی فوج نے صبح سویرے خان یونس پر بم برسائے جس کے نتیجے میں سولہ افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں مزید 9 فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 525 تک پہنچ گئی ہے۔ جس میں 3 ہزار 542 بچے جبکہ 2 ہزار 187 خواتین شامل ہیں جبکہ ساڑھے 21 ہزار افراد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular