
تل ابیب : اسرائیل کے انتہا پسند وزیرخزانہ بیزلیل اسموٹرچ نے کہاہے کہ حماس اور حزب اللہ کا خاتمہ کئے بغیر جنگ ختم نہیں ہونی چاہئے۔ بیزلیل اسموٹرچ نے جنگ روکنے کے لیے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے سے انکار کا اعادہ کیا ہے اور لبنان کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔ اسرائیل ریڈیو کو انٹریو میں صیہونی وزیر نے دعویٰ کہا کہ ہم تیس سال سے جنگ کی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار نہ ہونے کی غلط فہمی کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ ہم نے غزہ اور لبنان میں دہشت کے عفریت کو مضبوط بنایا اور اسے ہماری مدت میں ہی ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی معاشرہ غزہ کے واقعات کیلئے حماس کو مورد الزام ٹھہرانے میں متحد نہیں ہے جس سے جنگی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔


































