Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

حماس کی تباہی تک غزہ میں جنگ نہیں رکے گی، اسرائیلی وزرا کی دھمکیاں

تل ابیب : اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اور قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر نے دھمکی دی ہے کہ غزہ پر جنگ اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک تمام مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے۔ اسرائیل کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فوج غزہ پر اپنے حملوں کو بڑھا رہی ہے اور فیصلہ کن مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کی دھمکیوں کے باوجود غزہ شہر سے جنوب کی طرف ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ افراد نقل مکانی کر گئے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی غزہ شہر میں زیادہ سے زیادہ محلوں اور علاقوں کو پر کنٹرول حاصل کر رہی ہے۔ اگر حماس نے تمام قیدیوں کو رہا نہیں کیا اور اپنے ہتھیار حوالے نہیں کیے تو غزہ تباہ ہو جائے گا اور تحریک حماس کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔
ادھر قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ آپ کے پاس حماس کو مکمل طور پر شکست دیے بغیر جنگ ختم کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے ایکس پر لکھا کہ دو سال کی جنگ کے بعد یہ واضح ہے کہ اسرائیل کا قومی مفاد جنگ کو ختم کرنا اور اپنے مقاصد حاصل کرنا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular