Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

امریکا اپنی ناکامی اور نااہلی کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

لاہور : نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے امریکی سینیٹ میں افغانستان کے حوالے سے پیش کیے گئے مسودہ قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنی ناکامی اور نااہلی کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے، پاکستان نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمیشہ تعاون کیا مگر افغانستان میں جنگ کی ناکامی اور فوجی انخلا کے بعد جو بائیڈن حکومت امریکی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے قانون سازی کروانا چاہتی ہے کیونکہ عالمی برادری اور امریکی عوام حکومت سے افغان جنگ بارے سوال کررہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ امریکا 20 سال تک جاری رہنے والی جنگ کو عالمی برادری سے چھپا نہیں سکتا، ہر ذی شعور شخص جانتا ہے کہ امریکا نے جھوٹے دعوے کی بنیاد پر افغانستان کو کھنڈر میں تبدیل کردیا، ہزاروں بے گناہ شہریوں کو شہید کیا اور اپنے فوجی بھی ہلاک کروائے مگر اسے حاصل کچھ نہیں ہوا، طالبان نے اپنی شرائط پر فوجی انخلاپر آمادگی کا اظہار کیا، ذیلی تنظیموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے واضح کیا کہ نائن الیون کا واقعہ پاکستان نے کروایا اور نہ ہی امریکہ کو افغانستان پر حملے کی دعوت دی، حالانکہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات کو قرار دیا، انہوں نے کہا کہ طالبان سے قطر میں ہونے والے طویل مذاکرات کے نتیجے میں امریکی فوج نے اپنی جان بچائی ہے اور افغانستان سے بحفاظت انخلا کا معاہدہ کیا، مگر افسوس امریکہ کو مزید نقصان سے بچانے میں مدد دینے اور پرامن پاکستان پر امریکی انتظامیہ جھوٹے الزامات عائد کر کے اپنے عوام کو مزیدبے وقوف نہیں بناسکتی کیونکہ لوگ امریکی سی آئی اے کا مزید جھوٹ ماننے کو تیارنہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular