
بیجنگ : چین کی سنگین نتائج کی دھمکیوں کے باوجود امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان پہنچ گئیں چین کی وزارت خارجہ نے نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اصول کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے جس کا چین امریکا تعلقات کی سیاسی بنیاد پر "شدید اثر” پڑے گا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ پلوسی کا دورہ "چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے اس سے آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو بری طرح نقصان پہنچتا ہے، اور علیحدگی پسند قوتوں کو ‘تائیوان کی آزادی’ کے لیے سنگین طور پر غلط پیغام بھیجتا ہے۔


































