Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

امریکا جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے خدشات کا جواب دے، چین

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو ایک ایسے ملک کے طور پر جو یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکل گیا جلد از جلد سیاسی فیصلہ کر کے ایران کے منطقی خدشات کا جواب دینا چاہیے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا میں ایران پر عائد پابندیوں کو ہٹانے اور معاہدے میں امریکہ کی واپسی کیلئے ہونے والے حالیہ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کہ جو ایرانی جوہری پروگرام میں بحران کا باعث بنا ہے ہر وہ کام کرنا چاہیے جس سے کم سے کم وقت میں مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ چین مذاکرات میں بھرپور تعاون کر رہا ہے اور جوہری معاہدے کو اس کے اصلی راستے پر گامزن کرنے کیلئے ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ ویانا میں مذاکرات کا نیا دور جمعرات 4 اگست کو شروع ہوا اور پیر 8 اگست کو ختم ہوا۔

مزید پڑھیے

Most Popular