
بیروت : حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائيڈن طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی کروا کر افغانستان میں خانہ جنگی کرانا چاہتے تھا، امریکا کو خطے کی صورتحال کا ادراک نہیں اور وہ بار بار اپنی غطیوں کا اعادہ کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر افغانستان سے فوجیں نکالنے پر مجبور تھے اور آخرکار انہیں شکست ہوئي اور ذلیل و خار ہوکر بھاگنا پڑا، انہوں نے امریکی صدر کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوبائيڈن نے صاف صاف کہہ دیا ہے کسی اور کے لیے لڑنا امریکا کی ذمہ داری نہیں، حسن نصراللہ نے ان لوگوں کا مخاطب کرتے ہوئے جو امریکا کی ان کی طرف کسی اور کے خلاف جنگ کرنے کی توقع کرتے ہیں کہا کہ خطے کے ملکوں کو امریکی اسٹریٹیجی کو سمجھ لینا چاہیے، حزب اللہ اس استقامتی محاذ کا حصہ ہے جس نے اب تک کئی مرتبہ لبنان اور خطے میں امریکی سازشوں کو ناکام بنایا ہے، حزب اللہ آج بھی طاقتور اور مستحکم ہے اور پچھلے چندر روز کے واقعات نے ایک بار پھر اس حقیقت کو ثابت کردیا ہے۔


































