
واشنگٹن : روس کے خلاف جنگ کیلئے اگلے امدادی پیکیج کے تحت بائیڈن انتظامیہ یوکرین کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے دیا جانے والا یہ پیکیج اب تک کا سب سے بڑا پیکیج ہوگا جس میں لانگ رینج اسلحے کیلئے بارود اور 50 مسلح طبی ٹرانسپورٹ گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ اس پیکیج کا اعلان پیر کے روز متوقع ہے تاہم ابھی تک صدر بائیڈن نے اس پر دستخط نہیں کئے ، اگر وہ اس پیکیج میں کوئی تبدیلی کیے بغیر دستخط کر دیتے ہیں تو امریکا کی جانب سے روسی حملے کے بعد یوکرین کو دی گئی امداد کا تخمینہ 8.8 ارب ڈالر ہو جائے گا۔


































