
واشنگٹن: امریکی فوج نے اپنا جدید میزائل شکن نظام تھاڈ اسرائیل میں نصب کردیا ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے تھاڈ نظام تنصیب کرنے کی تصدیق کی تاہم یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ فعال تھا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تھاڈ دفاعی سسٹم کو بہت تیزی سے بروئے کار لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنی توقعات کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ تھاڈ امریکی فوج کے فضائی دفاعی نظام کا ایک اہم حصہ ہے اور اسرائیل کے پہلے ہی موجود میزائل شکن دفاع میں اضافہ کرتا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے کہا کہ تقریباً 100 امریکی فوجیوں کے ساتھ تھاڈ کی تعیناتی کا مقصد اسرائیل کے دفاع میں مدد کرنا تھا جو یکم اکتوبر کو تہران کے اسرائیل پر 180 سے زیادہ میزائل داغنے کے بعد جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔


































