
واشنگٹن : امریکا نے افغانستان سے سفارتی عملے کو نکالنے کیلئے فوج کی تعداد بڑھا دی، 3 کی جگہ 5 ہزار فوجی امریکی عملے کو نکالنے کیلئے کابل پہنچ گئے امریکی فوج میں نیا 82 واں ایئر بورن ڈویژن بھی شامل ہے،امریکی فوجی کابل ایئر پورٹ کا انتظام ہاتھ میں لیں گے امریکی صدر جو بائیڈن نے فوج کی تعداد بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مشن کے خاتمے اور عملے کی واپسی کے لیے 5 ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے طالبان کو خبردار کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ جنگجو انخلاء کے مشن پر مامور اہلکاروں کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں۔


































