Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

امریکا دوسرے ملکوں میں بغاوتیں کرانے میں مدد کرتا رہا ہے، جان بولٹن کا اعتراف

واشنگٹن : سابق قومی سلامتی مشیر وائٹ ہاؤس جان بولٹن نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے کئی ملکوں میں بغاوتیں کامیاب کرانے میں مدد کی تھی۔ جان بولٹن نے یہ بات کیپٹل ہل پر حملہ سے متعلق سماعت کے بعد کہی۔ قانون سازوں کے پینل نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الزام دیا تھا کہ انھوں نے تشدد کے لیے اشتعال انگیزی کی تھی اور 2020 کا صدراتی الیکشن ہارنے کے بعد آخری وقت تک اقتدار سے چمٹے رہنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم جان بولٹن نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ بغاوت کروانے میں اتنے ماہر نہ تھے کہ وہ بغاوت کا منصوبہ احتیاط کے ساتھ بنا لیتے۔ یہاں نہیں لیکن دوسری جگہوں پر بہت کام کیا گیا ہے بغاوتیں کرانے کے لیے اور یہ وہ کچھ نہیں تھا جو ٹرمپ نے کوشش کی۔ ان سے پوچھا گیاکہ آپ بغاوتیں کرانے کی کن کوششوں کا ذکر کر رہے ہیں؟ جان بولٹن نے کہا میں خاص واقعات کا اس حوالے سے ذکر نہیں کر رہا۔ یہ بات انھوں نے وینز ویلا کا ذکر کرنے سے پہلے کہی۔ جبکہ ان کا وینزویلا کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ کامیاب نہ ہوئی جتنی کہ ہم نے اس کے لیے کوشش کی تھی۔ لیکن ہم نے دیکھا کہ ایک اپوزیشن کو غیر قانونی طور پر منتخب کیے گئے صدر کا تختہ الٹنے کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular