Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

امریکا اور اس کے اتحادی لبنان میں حکومت کی تشکیل نہیں چاہتے، حزب اللہ

بیروت : حزب اللہ نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی لبنان میں حکومت کی تشکیل اور اسے امن کی طرف گامزن نہیں دیکھنا چاہتے۔ حزب اللہ کے 40 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ نئی کابینہ کی تشکیل ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے اور اگر حکومت تشکیل دی جائے تو ارکان پارلیمنٹ حکومت سے مختلف مسائل کے متعلق وضاحت طلب کر سکتے ہیں تاہم اگر حکومت تشکیل نہ دی گئی تو پارلیمنٹ میں کسی کو بھی دوسرے فریق کے مواخذے کا حق نہیں ہے۔شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ ان دنوں لبنان کے حالات غیر معمولی ہیں اور کمترین شرائط پر حکومت تشکیل دینی ہوگی، اگرچہ شرائط کی پیچیدگی بعض فریقوں کے مفاد میں ہیں تاہم حکومت کی تشکیل ناگزیر ہے۔ ہمیں آخری لمحے تک کوشش کرنا ہوگی اور ہم جانتے ہیں کہ امریکا اور اس کے اتحادی لبنان میں حکومت کے تشکیل نہیں چاہتے اور ہمارے ملک کو نا امنی کی جانب دھکیلنا جاہتے ہیں لیکن ہمیں ملک کے اندر جرأتمندانہ فیصلے اور اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ملک حکومت کے بغیر نہ چلے۔

مزید پڑھیے

Most Popular