
ابوظہبی : عرب امارات نے اسرائیل کے بجائے حماس کو فلسطینیوں کی مشکلات کا ذمہ دار قرار دےدیا، ابو ظہبی کے ولیعہد کے مشیر علی النعیمی نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی پہلی سالگرہ پر ایران اور حماس کے خلاف بے بنیاد دعوے کئے اور کہا کہ تعلقات قائم کرنے سے نہ صرف اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے لئے دروازے کھلے بلکہ اس سے پورے علاقے کو فائدہ پہنچا ہے، میڈیا سے سب سے بڑی غلط بات یہ پھیلائی جا رہی ہے کہ گویا غزہ پر اسرائیل نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ کہ غزہ میں فلسطینی قوم کی مشکلات، حماس کی وجہ سے ہے نہ کہ اسرائیل کی وجہ سے۔


































