Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

ترک فوج عراق چھوڑ دے، پورا ملک غصے میں ہے، وزیر خارجہ

بغداد : عراق کے وزیر خارجہ نے ترکی کو عراقی سرزمین چھوڑنے کے لئے ایک قرارداد جاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شمال سے جنوب تک سارا عراق ترک جارحیت پر غصے میں ہے۔ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے اعلان کیا ہے کہ بغداد سلامتی کونسل سے ایک قرارداد جاری کرنے کا مطالبہ کرتا ہے کہ جس میں ترکی کی افواج کو عراقی سرزمین سے انخلاء کے لئے مجبور کیا جائے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ خطے میں جاری بحران کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کرے۔ ترکی، عراق کے شہر دھوک میں اپنے میزائل حملے سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ ادا کرے۔ عراق کے وزیر خارجہ نے جارحیت کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد اور خود مختار کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فواد حسین نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عراق اپنے داخلی مسائل میں ترکی کے انداز کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کی جارحیت کی وجہ سے جنوب سے شمال تک سارے عراق کے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ترک فوج کو پے در پے جارحانہ رویے کے نتیجے میں صورت حال خراب ہونے سے خبردار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular