
کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ وہ خود کو تسلیم کرانے کیلئے دنیا کا کوئی حکم نہیں مانیں گے۔افغانستان کے عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے پکتیا میں علماء کرام اور عمائدین سےملاقات میں کہاکہ دنیا کی طرف سے ہماری حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ دنیا کے احکامات کو ماننے سے انکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہماری آزادی کسی اور کے ہاتھ میں تھی آج وہ ہمیں تسلیم نہیں کررہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم ان کے حکم کو نہیں مانتے۔ ہم آخری سانس تک ان کا کوئی مطالبہ اور بات نہیں مانیں گے۔ سراج الدین حقانی نے کہا کہ ہم پر صرف فوجی حملہ ہی نہیں کیا گیا ۔ نظریاتی اقتصادی اور ثقافتی حملہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے ہر قبیلے اور قوم میں لومڑیاں پیدا کی ہیں تاکہ کوئی سچ نہ کہہ سکے۔


































