
کابل : افغان وزیر صحت قلندر عباد نے کابل میں ایرانی سفارت خانہ کا دورہ کیا۔ اور ایرانی سفیر بہادر امین یان سے ملاقات کی۔ افغان وزیر نے ایران سے صحت و سلامتی ، ڈاکٹروں کی تریبت، دواؤں کی فراہمی اور دوسرے معاملات میں تعاون کی درخواست کی۔ ملاقات میں بامیان میں اسپتال کے منصوبے کی تکمیل، افغان ڈاکٹروں کی کینسر کے میدان میں تربیت، ادویات کی افغانستان برآمدات اور ایران کے طبی مراکز سے استفادہ کا جائزہ لیا۔ ملاقات کے دوران ایرانی ہسپتالوں میں افغانی بیماروں کے علاج جیسے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


































