
کابل : طالبان حکومت نے افغانستان میں عاشور، عید میلادالنبی اور نوروز کی چھٹیاں ختم کردیں۔ طالبان حکومت کی وزارت محنت اور سماجی امور کے ترجمان محمد یونس صدیقی نے بتایا ہے کہ حکومت کے نئے تعطیلات کے کیلنڈر میں سے پیغمبر اسلام(ص) کا یوم ولادت، نوروز اور عاشورہ یعنی دس محرم کو کیلنڈر سے حذف کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان دنوں کو تعطیلات کے طور پر ہٹانے کی وجہ افغان کیلنڈر میں تعطیلات کی بڑی تعداد ہے۔


































