
کابل : افغان طالبان اور احمد مسعود کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ احمد مسعود کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شریک وفد کے ایک رکن محمد علم ایزدیار نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ3 گھنٹے کی ملاقات میں دیگر معاملات کے علاوہ ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ ہم نے بات چیت کے دوران صوبہ پنجشیر کا مسئلہ حل کرنے پر زور دیا لیکن ہمارے مخالفین ملک کے آئندہ نظام حکومت کے بارے میں طالبان سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے مذاکرات میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہو سکی۔


































