
کابل : افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، طالبان نے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پر بھی قبضہ کرلیا ہے، طالبان اپنے پہلے دور میں مزار شریف پر قابض نہیں ہوسکے تھے۔ لیکن اب یہ شہر بھی ان کے کنٹرول میں ہے, طالبان اب تک 34 میں سے 24 صوبائی دارالحکومتوں پر قابض ہوچکے ہیں اور دارالحکومت کابل سے اب صرف چند کلو میٹر کی دوری پر ہیں۔


































