
صنعا : یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن جبتور نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا بیان ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی، صنعا ائیر پورٹ اور الحدیدہ بندرگاہ کے محاصرے کے خاتمے کا ہمارا مطالبہ انتہا پسندی ہے تو دنیا جان لے کہ صنعا کی حکومت اپنے ملک کی قوم کے حقوق کی بحالی کے مطالبے کے سلسلے میں انتہا پسند ہے اور جب تک یمنی قوم کے حقوق بحال نہیں کئے جاتے اس وقت تک مذاکرات اور جنگ بندی لاحاصل ہے۔یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا بیان انتہا پسندانہ ہے اور یمنی عوام کے مطالبات سے مطابقت نہیں رکھتا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات محاصرے کے خاتمے، یمنی عوام کے حقوق کی ادائیگی اور ہوائی اڈوں کو کھولے جانے سے زیادہ نہیں ہیں۔

































