Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

غزہ کی صورتحال سنگین، لوگ صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں، انروا

نیویارک : اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا نے جنگ بندی کے باوجود غزہ کی انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیا ہے کہا ہے کہ بیشتر لوگ صرف ایک وقت کا کھانا کھا پارہے ہیں۔ انروا نے ایک بیان میں کہا ہےکہ غزہ کی آبادی کا نوے فیصد سے زائد مکمل طور پر امداد پر منحصر ہے۔ جنگ بندی کے باوجود مدد کی فراہمی میں رکاوٹیں ہیں۔
اسرائیل بین الاقوامی عملے کے داخلے کو روک رہا ہے اور امدادی سامان کی فراہمی محدود کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں بچوں اور شہریوں کی بنیادی ضروریات شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں اور ایجنسی کو مالی و عملے کے مسائل کا سامنا ہے۔ انروا کے بیان میں کہا کہ گیا ہے کہ ادارے کے مالی مسائل بھی سنگین ہو چکے ہیں، کیونکہ امریکہ نے سالانہ چھتیس کروڑ ڈالر کی امداد روک دی ہے اور لاکھوں ڈالر کی منظم مہم ایجنسی کو بدنام کرنے اور اسے دہشت گردی سے غلط طور پر جوڑنے کے لیے چلائی جا رہی ہیں، جس سے تقریباً بیس کروڑ ڈالر کا خسارہ پیدا ہوا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular