
نیویارک : اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لاؤلر نے سعودی شیعہ عالم اور انسانی حقوق کے کارکن شیخ محمد حسن الحبیب کی صحت کی بگڑتی ہوئی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے، میری لاؤلر نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے حراستی مراکز میں ضمیر کے قیدیوں کی قسمت کے بارے میں فکر مند ہیں، جن میں سے کچھ جان بوجھ کر طبی غفلت کی وجہ سے سنگین جسمانی حالت میں مبتلا ہیں۔ لاؤلر نے اپنے ٹوئٹر پیج پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ سعودی عالم کی جسمانی حالت کی خرابی سے متعلق رپورٹ پر بہت پریشان ہیں، جنہیں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی ہےشیخ حبیب جنہیں سعودی عرب کی دمام سینٹرل جیل میں رکھا گیا ہے، صحت کی دیکھ بھال کی کمی اور طبی غفلت کی وجہ سے ان کی حالت بہت نازک ہے، اس سعودی جیل کے اہلکار قیدیوں کو اذیت دینے اور بتدریج قتل کرنے کی مشق کرتے ہیں. شیخ حبیب کو 2016 میں جیل بھیجا گیاتھا.


































