
صنعا : یمن کے وزیر تیل احمد دارس نے کہا ہے کہ سعودی اماراتی اتحاد نے یمن جنگ کے دوران کئی ارب ڈالر کا تیل لوٹا اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ احمد دارس نے بتایا کہ 2018 سے لے کر رواں سال جولائی تک یمن کا 13 کروڑ 41 ہزار اور 500 بیرل تیل جارح ممالک نے لوٹا۔ 2018ء سے اب تک چرائے گئے یمنی تیل کی قیمت 9 ارب 49 کروڑ 639 ہزار اور 415 ڈالر بنتی ہے۔ سعودی نواز یمن کی مستعفی حکومت نے امریکی حمایت سے جو تیل برآمد کیا ہے اس کے اعداد و شمار میں شک و شبہ ہے۔ گزشتہ 7 سال اور اس سے پہلے بھی تیل کی فروخت کے اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔


































