Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

سلامتی کونسل کی توسیع کیلئے ابھی اصول طے ہونا باقی ہیں، پاکستان

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کےسفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی توسیع کے بارے میں کئی سالوں سے متعدد اصولوں اور تفصیلات کو طے کرنے کیلئے صلح مشورہ جاری ہیں اور جنرل اسمبلی کے رکن ممالک کا ایک بڑا گروپ تمام رکن ممالک کے اتفاق رائے سے اس کا حل چاہتا ہے جس میں پاکستان اور اٹلی بھی شامل ہیں لہٰذا اس مرتبہ یہ طے کیا گیاہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح سلامتی کونسل کی توسیع کے بارے میں صلح مشورے اور غور کے مرحلہ کو آئندہ سال کیلئے ملتوی کیا جائے۔ سلامتی کونسل کی توسیع کیلئے ابھی یہ اصول طے ہونا باقی ہیں کہ سلامتی کونسل کی کتنی توسیع ہو؟ کتنے اراکین مستقل ہوں؟ ویٹو کا اختیار کس کو حاصل ہوگا؟ توسیع کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ انہوں نے پاکستان اور اٹلی کے باہمی تعاون سے متفقہ طور پر فیصلہ کرنے کے حق کے حامی ممالک کے گروپ کی کئی سال قبل تشکیل کا ذکر بھی کیا جو سلامتی کونسل کی توسیع اور بھارت کے سلامتی کونسل کی مستقل نشست کے ارادوں میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular