
دیمونا: مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا دائرہ وسیع ہونے لگا۔ حماس نے اسرائیل کے شہر دیمونا میں ایٹمی تنصیبات پر راکٹ داغ دیئے۔ دیمونا میں پہاڑوں کے درمیان واقع جوہری تنصیبات کے قریب آگ لگ گئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر غزہ میں حماس نے راکٹ حملہ کرکے زمینی کارروائی میں شریک ایک اسرائیلی فوجی ٹرک کو تباہ کردیا۔ دوسری جانب حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوجی گاڑی تباہ کردی۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر چوکی کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ حماس نے گائیڈڈ میزائلوں سے اسرائیل کے العباد فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا۔
ادھر شام میں واقع العمر آئل فیلڈ میں امریکی اڈے کو بھی نشانہ بنادیاگیا۔ امریکی اڈے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے حملہ کیاگیا۔ شام کے صوبہ حمص میں بھی امریکی اڈے پر بھی ڈرونز نے بمباری کردی۔ جس کے بعد علاقے میں شدید آگ دیکھی گئی۔


































