Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

چیئرمین کا منصب تاحیات بانی چیئرمین کے پاس رہے گا، کور کمیٹی کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پارٹی چیئرمین کا عہدہ عمران خان کے لیے تاحیات مختص کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا، جس میں کور کمیٹی کی متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد چیئرمین کا منصب تاحیات بانی چیئرمین کیلئے مختص کردیا گیا۔ کور کمیٹی نے جیل سے چیئرمین کی جانب سے بھیجی جانے والی ہدایات کی روشنی میں یوم آزادی بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام پاکستان اور دنیا بھر میں یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے تحریک انصاف نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو عدالتِ عظمیٰ کے روبرو چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا جبکہ انتخابات کو التوا کا شکار کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور قانونی و سیاسی مزاحمت کا اعلان کیا۔ اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی بنیادی حقوق اور شخصی آزادیوں کے تحفظ کیلئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو بھی عدالتِ عظمیٰ کے روبرو چیلنج کرے گی۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے کہا کہ فسطائی سرکار کی جانب سے قوانین کو خون آشام بنانے کے سلسلے کی راہ روکے گیں اور حقوق و شخصی آزادیوں کا ہر حال میں تحفظ کریں گے۔ علاوہ ازیں کور کمیٹی نے تحریک انصاف کو ”بلّے“ کے انتخابی نشان سے محروم کرنے کی ہر کوشش کی بھی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ”بلّے“ کا انتخابی انشان بطور جماعت ہمارا حق ہے، سلب کرنے کی قابلِ مذمّت کوشش کی گئی تو ہر ممکن قانونی و سیاسی طریقے سے چیلنج کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular