نیویارک : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شدت اور انسانی امداد کی ترسیل میں بڑھتی ہوئی رکاوٹوں کے باعث غزہ میں بڑے پیمانے پر بے گھر ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اوچا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں نے غزہ میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسط اگست سے اب تک تقریباً 4 لاکھ 53 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ جن میں زیادہ تر غزہ سٹی سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔ صرف اتوار کو چھ ہزار نو سو افراد شمال سے جنوب کی طرف گئے۔
ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال یہ ہے کہ غزہ کے صرف 18 فیصد علاقے ایسے ہیں جو نقل مکانی کے احکامات یا عسکری زونز میں شامل نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ لاکھوں لوگ بھیڑ بھاڑ اور بنیادی سہولیات سے محروم مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چالیس فیصد امدادی مشنز کو اسرائیلی فوجی رابطہ کاری کی شرط پر مسترد کر دیا گیا۔ دو ہفتوں سے زیادہ عرصے سے شمالی غزہ میں زکیم کراسنگ سے خوراک لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، یہاں تک کہ پانی کی ترسیل بھی روکی جا رہی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- غزہ میں بے گھروں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی…
غزہ میں بے گھروں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، اقوام متحدہ
-
Raza Musani - ستمبر 30, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 3
- 0 minute read


































