
تل ابیب : اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کی وزارتِ صحت کے حوالے کردیں ۔جن میں سے کئی لاشوں پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔ وزارت صحت کے بیان کے متعدد لاشوں پر تشدد، بندھی ہوئے ہاتھ اور آنکھوں پر پٹیاں باندھے جانے کے آثار واضح تھے۔
چودہ اکتوبر کے بعد اسرائیل ایک سو پچانوے لاشیں واپس کرچکا ہے۔ جن میں سے صرف 57 کی شناخت ممکن ہو سکی۔ اہلِ خانہ اپنے رشتہ داروں کی شناخت باقی جسمانی نشان یا کپڑوں کی بنیاد پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سے قبل غزہ کے علاقے دیر البلاح میں فلسطینیوں نے چوون نامعلوم قیدیوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی ان کی لاشیں اسرائیل نے واپس کی تھیں لاشیں اتنی بری طرح سے مسخ کی گئی تھیں کہ شناخت ممکن نہ ہو سکی۔


































