
بیروت : امریکا کے شہر نیویارک میں ملعون شاتم رسول(ص) سلمان رشدی کو چاقو گھونپنے والے ہادی مطرکا آبائی تعلق لبنان کے جنوب میں واقع گاؤں یارون سے ہے۔ یارون کی بلدیہ کے سربراہ علی قاسم طحفی نے بتایا کہ مطر کے والد اور والدہ دونوں کا تعلق ان کے گاؤں سے ہے۔البتہ احمد مطر امریکا میں پیدا ہوا اور وہ کبھی یارون نہیں آیا۔ وہ نیو جرسی کے علاقے فیئرویو سے تعلق رکھتا ہے۔اس کی عمر 24 سال ہے۔


































