
دمشق : شام کے صدر بشار السد نے کہا ہے کہ ترک حکام سے کسی بھی طرح کی ملاقات کے لئے ضروری ہے کہ شام کے علاقوں پر غاصبانہ قبضہ ختم کیا جائے اور دہشت گردی کی حمایت بند کردی جائے۔ شام کے صدر بشار اسد نے روسی ہم منصب کے خصوصی ایلچی الیگزنڈر لاورنتیف سے ملاقات میں دمشق – ماسکو اسٹریٹیجک تعلقات, فروغ کے میکنیزم اور طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی بشار الاسد نے کہا کہ اس وقت شدید ترین سیاسی اور تشہیراتی جنگ ہو رہی ہے اور یہ مسئلہ اس بات کا متقاضی ہے کہ سیاسی مواقف میں زیادہ سے زیادہ استحکام پیدا کیا جائے ملاقاتوں کو سودمند بنانے کے لئے شام اور روس کے درمیان پہلے سے ہم آہنگی اور منصوبہ بندی کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ ان ملاقاتوں سے شام کے مدنظر نتائج بھی حاصل ہو سکیں۔
انھوں نے کہا کہ شام کے عوام اور شام کی قومی حکومت کے اصول کے مطابق طے پانے والی نشستیں شام کے علاقوں پر غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور دہشت گردی کی حمایت بند ہونے کی متقاضی ہیں۔


































