Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

بچوں کی شہادت نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کی سنگینی بےنقاب کردی، حماس

غزہ : حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی بچوں کی شہادت پر شدید ردعمل میں کہاہےکہ اس واقعے نے ایک بار پھر اسرائیلی خلاف ورزیوں کی سنگینی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے بعد بھی جارحیت رک نہ سکی، صرف اس کی شدت میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اس حقیقت کی تصدیق ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف نسل کشی پر مبنی جنگ اب بھی پوری طاقت سے جاری ہے۔ ترجمان نے جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے تمام فریقوں، خصوصاً ثالث ممالک اور شرم الشیخ اجلاس میں شریک ریاستوں سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔ ترجمان نے قطر، ترکی، مصر اور امریکہ پر بطور ضامن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ اگر عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو یہ حملے جنگ بندی معاہدے کو بے معنی بنا دیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular