Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کا بنیادی مقصد اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا ہے، عصائب اہل حق

بغداد : عراق کی عصائب اہل حق موؤمنٹ کے سیکریٹری جنرل قیس الخز علی نے کہاہےکہ عراق میں امریکی فوجی موجودگی کا بنیادی مقصد صیہونی حکومت کوتحفظ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگ اس وہم میں مبتلاء ہیں کہ وہ عراق کے استحکام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ہمیں امریکی فوجیوں کی منتقلی اور جنگی افواج کی تبدیلی کی مکمل تفصیلات معلوم ہیں۔
یہ نقل و حرکت عراقی حکومت کی اطلاع کے ساتھ 1500 فوجیوں کو الحریر بیس سے شام منتقل کرنے کے ہدف کے تحت کی گئی ہے۔ الخز علی نے واضح کیا کہ عراق میں امریکی حالیہ سرگرمیوں کے حوالے سے ان دنوں جو باتیں ہو رہی ہے وہ میڈیا کی امریکہ کے لئے ماحول سازی کی کوشش ہے۔ اس ماحول سازی کا مقصد عراق میں امریکہ کے خراب امیج کو بحال کرنا اور اس ملک کی ڈیٹرنس پاور کو ظاہر کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 ہے اور اس تعداد میں ایک فوجی کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ عراق اپنا دفاع کر سکتا ہے۔ امریکی فوجی جو ابھی عراق پہنچے ہیں وہ جنگی دستے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر شام جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا ایک پوشیدہ ہدف شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر ایک علاقہ بنانا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular