Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

امریکی پابندیوں کا خاتمہ جوہری مذاکرات میں واپسی کی شرط ہے, ایران

تہران : ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ تمام امریکی پابندیوں کو ہٹانا ایران کے لیے ویانا جوہری مذاکرات میں واپسی کی شرط ہے اس لئے کہ ہمیں یہ اطمینان حاصل ہونا چاہئیے کہ تمام پابندیاں ختم ہو گئی ہیں ایران یقیناً جوہری مذاکرات میں شامل ہو جائے گا لیکن اس کی تاریخ کا تعین، مطالعے اور مذاکرات کے ہونے والے ادوار کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا فرانسیسی چینل سے گفتگو میں ترجمان نے کہا کہ ہم نے دو مرحلوں میں ایران میں نئی ​​حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد ریکارڈ کا جائزہ لینے کا عمل شروع کیا پہلا مرحلہ ختم ہو چکا ہے اور ہم نے اعلان کیا ہے کہ ہم یقینی طور پر گروپ 1+4 کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے ویانا جائیں گے جائزہ کا دوسرا مرحلہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ہم سابقہ ایرانی حکومت کے مذاکرات کے چھ دور کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں مختلف قسم کے سوالات ہیں اور نئی حکومت کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہے اور یہ مرحلہ بھی جلد ختم ہو جائے گا اور ہم مذاکرات کے ایک نئے دور کی تاریخ طے کر سکیں گے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم جوہری مذاکرات کے ریکارڈ چیک کرنے کے مراحل ختم ہوجانے کے بعد ہی ویانا مذاکرات میں واپس آئیں گے نئی حکومت اس کوشش میں ہے کہ پچھلے مذاکرات اطمینان بخش اور نتیجہ خیز ہونے اور ایسی دستاویز جس سے تمام فریق متفق بھی تھے کیوں کامیاب نہیں ہوئے۔ نیز حکومت ان مسائل کا بھی جائزہ لے رہی ہے جنہیں اگلے اجلاس میں حل کرنے کی ضرورت ہے اور یہ سب کچھ تحریر میں آ چکا ہے سب سے اہم مسئلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل جانے کے بعد عائد کردہ تمام پابندیوں کا خاتمہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular