
غزہ: حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی تباہی تک انتفاضہ کے شعلے بھڑکتے رہیں گے، حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا کہ انتفاضہ کے شعلے بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کی آزادی اور صیہونی حکومت کی نابودی سے ہی بجھیں گے۔ انتفاضہ قدس کا جذبہ آج بھی مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمت کرنے والے فلسطینی عوام کی زندگیوں اور ذہنوں میں موجود ہے اور اس انتفاضہ کا شعلہ قدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی اور صیہونی حکومت کی تباہی سے ہی بجھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب صیہونی دشمن اور صیہونی انتہا پسندوں نے بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کے خلاف اپنے جرائم میں اضافہ کیا ہے، فلسطینی عوام انتفاضہ القدس کی ساتویں سالگرہ کی یاد کو زندہ رکھیں گے۔


































