
دمشق: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیہان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت شام میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے اور عوام کے مصائب میں اضافہ کرنے کےدرپے ہے۔ دمشق میں فلسطینی نمائندوں اور رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں حسین امیر عبداللیہان نے کہا کہ ایران جب بھی ارادہ کرے گا تو اس وقت اسرائیل کا جواب تل ابیب کے اندر جا کر دے گا۔اُنہوں نے ایران کی جانب سے ترکی میں صیہونی سیاحوں پر حملے کے اسرائیلی دعووں پر کہا کہ ایران کے خلاف اس قسم کے دعوے اسرائیل کی جانب سے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں۔اس سے قبل حسین امیر عبداللیہان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ناجائز صہیونی حکومت شام میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے اور شامی عوام کے مصائب میں اضافہ کرنے کے درپے ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب شامی عوام اپنے گھروں اور شہروں کی طرف واپس جار رہے ہیں وہ اس طرح کے اقدامات سے دمشق کو بدامن دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم ناجائز صہیونی ریاست کے اقدامات اور ان کی شامی ارضی سالیمت کی خلاف ورزی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ ہم شام اور ترکی کے درمیان موجودہ غلط فہمیوں کو سفارتکاری اور سفارتی طریقے سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


































