
بغداد: عراقی حکومت نے ملک سے امریکی افواج کو نکالنے کے لیے ایک ٹائم ٹیبل طے کر لیا ہے۔ عراق کے انسداد دہشت گردی کے ایک اعلیٰ ادارے اور سیاسی جماعت فتح کے سربراہ ہادی العامری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کا فیصلہ ایک ناقابل واپسی فیصلہ ہے اور ہم اس کے لیے جلد ہی ایک ٹائم ٹیبل جاری کریں گے۔ سینئر رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ غزہ کا مسئلہ حق اور باطل میں فرق کرنے کا معیار بن گیا ہے ۔ غزہ پر عراق کا مؤقف واضح اور اسلامی مزاحمت کی حمایت میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید اسماعیل ھنیہ کا خون اس وقت تک اسلامی مزاحمت کے لیے نشان عبرت بنے گا جب تک کہ اسرائیلی حکومت پر فتح حاصل نہیں کر لی جاتی۔


































