Tue Oct 13, 2026

خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں

روزانہ کی خبریں

حج منسوخ کرنے کا فیصلہ،سعودیہ کو اربوں ڈالر کا جھٹکا


دنیا کے سب سے بڑا اسلامی ملک انڈونیشیا ، ملائشیا ، برونائی ،بھارت،سنگاپور،کمبوڈیا اور تھائی لینڈ پہلے ہی اپنے عازمین کو حج کیلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کرچکے ہیں
سعودی حکومت حج منسوخی کا اعلان ایک ہفتے میں کردے گی، سعودیہ کا 8ارب ڈالر کا جھٹکا لگے گا ، عمرہ سیزن منسوخ ہونے سے بھی بھاری مالی نقصان ہوا تھا
جدہ (نیوزڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی حکومت نے رواں سال حج منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا، گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے 1932 میں سلطنت کے قیام کے بعد پہلی بار حج منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ فیصلہ حکام نے معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لینے اور مختلف پہلووں پر غور کے بعد کیا تاہم حتمی اعلان ایک ہفتے کے اندر کردیا جائے گا،کورونا وائرس سعودی عرب میں تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا ، ملائشیا ، برونائی ،بھارت،سنگاپور،کمبوڈیا اور تھائی لینڈ پہلے ہی اپنے عازمین کو حج کیلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کرچکے ہیں، پاکستان ،مراکش ،ایران سمیت بیشتر ممالک سعودی عرب کی جانب سے واضح ہدایات نہ ملنے پر اب تک حج کی تیاریاں شروع نہیں کرسکے ، جبکہ حج میں اب ڈیڑھ ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے، رواں سال حج 29یا 30جولائی کوہونے کی امکان ہے، حج نہ ہونے سے سعودی عرب کا 8ارب ڈالر کا جھٹکا لگے گا جس کی معیشت پہلے ہی تیل کی گرتی قیمتوں کے سبب شدید بحران کا شکار ہے ،جبکہ عمرہ سیزن منسوخ ہونے سے بھی سعودی عرب کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular