
تل ابیب: اسرائیل کے شہر شِفارَم کے ڈپٹی میئر کی بیٹی ظہرہ حنیف بم دھماکے میں ہلاک ہوگئیں۔ڈپٹی میئر اور معروف عرب شخصیت فراز حنیف کی 28 سالہ بیٹی ظہرہ حنیف کی گاڑی کو بم دھماکے سے تباہ کیا گیا۔دھماکے کے بعد کار میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور امداد ملنے سے قبل ہی ڈپٹی میئر کی بیٹی چل بسیں۔ اپنے والدین کی طرح ظہرہ حنیف بھی خواتین کے حقوق اور عرب کمیونٹی کے درمیان اتحاد اور تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے والی متحرک سماجی کارکن تھیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ظہرہ حنیف کو باقاعدہ منصوبہ بندی سے قتل کیا گیا۔ گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے دھماکے سے اُڑایا گیا۔


































