Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

قرآن وسنت کے خلاف قوانین نہیں بننے دیں گے، متنازعہ بل اسلامی نظریاتی کونسل بھیجا جائے، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے متنازع توہین صحابہؓ بل کی مذمت کرتے ہوئے اسے نظر ثانی کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ متنازعہ بل کی منظوری کے بعد عوام کا پارلیمنٹ سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ متنازعہ ترمیمی بل کیخلاف ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ شیعہ قوم پر کسی دوسری فقہ کے مطابق کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ یہ متنازعہ ترمیمی ایکٹ ایک شیعہ دشمن رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور دستور بھی مسلم پاکستان کی بات کرتا ہے، مسلکی کی نہیں، جو بھی قوانین بننے چاہیئں وہ پاکستان کے آئین و قانون کی بنیادی روح کے مطابق بننے چاہیئں، آئین پاکستان میں ہر فرد کو اپنے عقائد کے مطابق آزادی حاصل ہے۔ انتہاء پسند ٹولہ ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے، قرآن وسنت کے خلاف قوانین نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فقہاء اور مجتہدین کا فتویٰ ہے کہ اہل سنت کے مقدسات کی توہین حرام ہے، اس بل میں نا صحابہ کی تعریف ہے نا اہلیبت کی تعریف کہ گئی، یہ یزید کو بچانے کا بل ہے۔ یہ اہلبیت کے دشمنوں کو تحفظ دینے کا بل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل میں جو سزا تجویز کی گئی ہے وہ قرآن و سنت کے برخلاف ہے، اگر ہم نے ایف آئی آرز کروانا شروع کیں کو اہلسنت کی ہر بڑی کتاب پر پابندی لگ جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular