
ریاض: سعودی حکومت نے زائرین کے لیے ریپڈ پی آر سی ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کی شرط ختم کردی۔ تاہم زائرین کے لیے کووڈ میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکام نے عمرہ ویزا سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ زائرین سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دیگر شہروں کا سفر بھی کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک اچھی خبر یہ بھی دی گئی ہے کہ عمرہ پر آنے والے افراد سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے بیت اللہ کے گرد لگی رکاوٹیں بھی گزشتہ دنوں ہٹا دی گئی تھیں۔


































