
تہران : ایران کی نجی ایئرلائن مہان ائیر نے ارجنٹائن میں قبضے کئے گئے کارگو طیارے کو ونیزویلا کی ملکیت قرار دے دیا۔ مہان ائر نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ یہ طیارہ ایک سال قبل وینزویلا کو فروخت کردیا گیا تھا، اس کی ملکیت بھی وینزویلا کو منتقل کردی گئی تھی۔ ارجنٹائن کے ایزئیسا ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے کو ارجنٹائن کے سول ایوی ایشن حکام نے قبضے میں لے لیا تھا۔ اور عملے کے 5 ملازمین کو گرفتار کرلیا تھا حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ بوئنگ 747 طیارہ مبینہ طور پر ایرانی ایئرلائن کا ہے۔ عملے کے پاس ایرانی پاسپورٹس تھے۔


































