
مکہ : مناسکِ حج کا آغاز ہوگیا، بیرون ملک سے آئے تمام عازمین قافلوں کی صورت میں مکہ سے منیٰ پہنچ گئے۔ اندرون ملک سے عازمین آج حج طواف کے بعد منیٰ پہنچیں گے۔ منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوگئی۔ دس لاکھ سے زائد عازمین آج پورا دن منیٰ میں قیام اور عبادت کریں گے۔عازمین کل نماز فجر کے بعد میدان عرفات پہنچیں گے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ طلوع آفتاب کے بعد عازمین واپس منیٰ جائیں گے، شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور قربانی کرینگے۔


































